ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ایچ ڈی دیوے گوڑا نے پی ایم مودی کی تعریف کی اور کہا کانگریس اور تمام علاقائی پارٹیاں قومی مفاد کےلئے متحد ہو جائیں

ایچ ڈی دیوے گوڑا نے پی ایم مودی کی تعریف کی اور کہا کانگریس اور تمام علاقائی پارٹیاں قومی مفاد کےلئے متحد ہو جائیں

Mon, 14 Mar 2022 11:38:28    S.O. News Service

بنگلورو، 14؍ مارچ (ایس او نیوز؍ایجنسی) پانچ ریاستوں میں ہوئے حال ہی کے اسمبلی انتخابات میں  چار ریاستوں میں بی جے پی کی جیت پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے  جنتا دل (ایس) کے لیڈر اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے  ایک طرف  ملک بھر میں بی جے پی کو وسعت دینے کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی کے عزم کی  تعریف کی، وہیں انہوں نے  کہا کہ   ملک کے مفاد کے لئے   کانگریس اور تمام علاقائی پارٹیوں کو  متحد ہو نا ضروری ہے۔

دیوے گوڑا نے  مودی کے دورہ گجرات کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ  اس سال کے آخر میں گجرات میں  انتخابات ہونے والے ہیں۔ سابق وزیر اعظم نے صحافیوں کو بتایا  کہ میرا صرف ایک ہی ایجنڈا ہے اور وہ یہ ہے کہ موجودہ سیاسی منظر نامے میں اپنی پارٹی کو کیسے بچایا جائے اور اس کی پرورش کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ آج کانگریس کی پوزیشن کیا ہے اسے کچھ علاقوں میں علاقائی پارٹی بنا دیا گیا ہے۔ کانگریس اور تمام سیکولر علاقائی پارٹیاں قومی مفاد میں متحد ہو جائیں تو  یہی ملک کے مفاد کے لئے اچھا ہو گا۔


Share: